پاکستان

حکومت کا خاتمہ کب ہوگا؟مریم نوازنےنیوزبریک کردی

مریم نوازکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوغریب عوام کا کوئی احساس نہیں،حکومت کوئی اور چلا رہا ہے

نگرخاص میں انتخابی جلسےسےخطاب کےدوران مریم نوازنےکہا کہ نگراورہنزہ کےلوگ محنت کرنےوالےلوگ ہیں،مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کواپنا فرض سمجھتی ہے،ظالم حکمران کےسرپرصرف انتقام کا بھوت سوارہے،کوئی ایسا ظلم نہیں جونوازشریف پرنہ ہوا ہو، نوازشریف نےہرظلم برداشت کیا،بیٹی کوجیل بھیجا،نوازشریف،مریم نوازاورمسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہےکہ ظالم کےآگےنہیں جھکیں گے،ظالم حکومت یہ سال ختم ہونےسےپہلےواپس جانےوالی ہے،جس کی حکومت جانےوالی ہوکیا اسےہنزہ کےعوام ووٹ ڈال کرضائع کریں گے؟۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوغریب عوام کا کوئی احساس نہیں،حکومت کوئی اورچلا رہا ہےیہ صرف کرسی پربیٹھےہیں،پاکستان کے غریب عوام بھوک سےبلک رہےہیں اوریہ ڈھٹائی سےکہتےہیں کہ مہنگائی اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ہےاورمہنگائی کی ذمہ دار(ن) لیگ ہے،عوام جھولیاں اٹھاکروزیراعظم اورحکومت کوبددعائیں دے رہےہیں،جس کےخرچےکوئی اوراٹھاتا ہواسےغریب کی تکلیف کا علم نہیں ہوسکتا،غریب لوگوں کےہاتھ عمران خان کی طرح امیروں کی جیب میں نہیں ہوتے۔

Back to top button