پاکستان

پاکستان میں حکومت کس کی بنے گی؟ بلاول بھٹو نے حقیقت بتا دی

گلگت کے عوام کے درمیان کھڑے ہیں، کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت اب اس کی بنے گی تو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے بارگو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کے درمیان کھڑے ہیں، کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔

Back to top button