پاکستان

ایف بی آر کی ہنگامہ خیز کارروائی، کون کتنا بڑا ٹیکس چور ہے؟ پتا چلا لیا گیا‘ کتنے کروڑ پاکستانیوں کے لئے شکنجہ تیار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کی ٹیکس نیٹ میں صرف 27 لاکھ افراد شامل، 10 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ان کی اتنی آمدنی نہیں کہ وہ ٹیکس دیں

ایف بی آر نے ہنگامہ خیز کارروائی کرتے ہوئے کون کتنا بڑا ٹیکس چور ہے اور کتنے کروڑ پاکستانیوں کیلئے شکنجہ تیار کیا گیا ان سب کا پتا چلا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ ایف بی آر کو حاصل ہونے والے ڈیٹا سے یہ شہریوں کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات کی معلومات حاصل کی گئی ہیں، جس میں ان شہریوں کے زیر استعمال گاڑی، موٹر سائیکل، ٹیلی فون، ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تفصیلات کی روشنی مین ایف بی آر کی طرف سے ملک میں ایک نئی ٹیکس مہم شروع کی جائے گی جس میں ان شہریوں کو ہدایت کی جائے گی اپنے اثاثوں کے حساب سے ٹیکس جمع کروایا جائے، اگر رضاکارانہ طور پر ان لوگوں کی طرف سے ٹیکس نہ دیا گیا تو دوسرے مرحلے میں ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کی جائے گی۔

سمیع ابراہیم کے مطابق اس وقت پاکستان کی ٹیکس نیٹ میں صرف 27 لاکھ افراد شامل ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ان کی اتنی آمدنی نہیں کہ وہ ٹیکس دیں، جس کا مطلب پورے ملک میں صرف17 لاکھ ایسے ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں جن کے پیسے پر پورا پاکستان چلتا ہے، جب کہ پاکستان میں موجود ڈیڑھ لاکھ کمپنیوں میں سے صرف 45 ہزار ایسی ہیں جو ٹیکس دیتی ہیں، باقی کمپنیوں کا موقف ہے کہ ان کی پانچ لاکھ روپے سے کم کی آمدنی ہے، اس لیے وہ بھی ٹیکس جمع نہیں کرواتیں۔

Back to top button