پاکستان

نوازشریف کے دل کامعائنہ، رپورٹ میں کیا آیا؟ سب پتہ چل گیا

اسپتال میں طبی معائنے کیلئے آمدکے موقع پر نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور حسین نواز بھی موجود تھے

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے دل کا معائنہ کروایاگیا اور رپورٹ میں کیا آیا سب پتہ چل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال میں طبی معائنے کے لئے آمدکے موقع پر نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیاگیا ہے اور جلد ہی وہ دوبارہ اسپتال جائیں گے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید طبی معائنہ اور مشاورت بھی شیڈول ہے۔

Back to top button