پاکستان

ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ؛نادرا اور ایف بی آر میں اہم معاہدہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور نادرا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق نادرا، ایف بی آر سسٹمز جوڑنے سےٹیکس دہندگان کوخدمات کی فراہمی بہترہوگی اور ایسے افراد کی نشاندہی کا موقع ملے گا جو ٹیکس دائرے سے باہر ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے سسٹم کو دیگر اداروں کے ساتھ جوڑنے کی بھی راہ ہموار ہو گی۔

Back to top button