پاکستان

"جیل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے”۔۔۔ مریم نواز نے حکومت کی شرمناک حرکت بتا دی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔

ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ ’میں دو بار جیل جاچکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ آج یہ نہیں بتاؤں گی، آج جب میں جدوجہد کررہی ہوں تو بالکل اس چیز کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی، اپنے آپ کو متاثرہ ظاہر کرنا نہیں چاہتی، آج یہ رونا نہیں رونا چاہتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوگئی‘۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر مریم نواز کا دورازہ توڑ کر کمرے میں گھس سکتے ہیں، اس کے والد کے سامنے حق بات کرنے پر گرفتار کرسکتے ہیں، اگر اس کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگاسکتے ہیں اور ذاتی حملے کراسکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی عورت محفوظ نہیں ہے‘۔

Back to top button