پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کا بیانیہ، اپوزیشن اتحاد میں شامل کن لیڈروں نے حمایت کا یقین دلایا، تمام کردار میدان میں کود پڑے

محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر مالک، علامہ ساجد میر، اویس نورانی اور منظور پشتین نے حمایت کا یقین دلایا ہے

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیانیہ پر اپوزیشن اتحاد میں شامل متعدد لیڈروں نے حمایت کا یقین دلایا ہے اور ان کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیانیہ پر اپوزیشن اتحاد میں شامل لیڈروں محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر مالک، علامہ ساجد میر، اویس نورانی اور منظور پشتین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی نواز شریف کے موقف کو درست سمجھتے ہیں لیکن وہ اِس معاملے پر سکوتِ حکیمانہ یعنی مصلحت کے تحت خاموشی کے قائل ہیں تاکہ پی ڈی ایم میں اختلافات نہ بڑھیں۔ پیپلز پارٹی کے کچھ اہم رہنما اپنی پارٹی کی پالیسی کو کنفیوژ قرار دیتے ہیں۔

Back to top button