پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک دوڑ رابطوں میں تیز آگئی، سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی کریڈٹ دیدیا گیا

پیپلز پارٹی اِن رابطوں سے کوئی فائدہ اٹھاتی ہے تو اس کا کریڈٹ نواز شریف کو ملے گا، اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی کمال نہیں ہوگا

پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک دوڑ رابطوں میں تیزی آگئی ہے جس کا کریڈٹ صرف اور صرف سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی دونوں کسی کے نشانے پر تھیں اور دونوں کی قیادت پر نت نئے مقدمات بن رہے تھے لیکن جب نواز شریف نے کچھ شخصیات کے نام لینا شروع کئے تو پیپلز پارٹی کی لاٹری نکل آئی۔ پیپلز پارٹی کے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آ گئی۔ اب پیپلز پارٹی اِن رابطوں سے کوئی فائدہ اٹھاتی ہے تو اس کا کریڈٹ نواز شریف کو ملے گا، اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی کمال نہیں ہوگا۔ اپوزیشن اتحاد کو کمزور کرکے پیپلز پارٹی کو وقتی طور پر تو فائدہ ملے گا لیکن لانگ ٹرم میں نقصان ہوگا۔

متعلقہ خبریں