پاکستان

پی ڈی ایم کے بیانیہ پر تنقید کرنا، حافظ حسین احمد کو مہنگا پڑ گیا‘ اہم عہدہ سے ہٹا دیا گیا اب کیا ذمہ داری ملے گی؟ پتہ چل گیا

حافظ حسین احمد کو پی ڈی ایم کے بیانیے پر تنقید کرنے پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کو پی ڈی ایم کے بیانیہ پر تنقید کرنا بھاری پڑ گیا ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ اسلم غوری کو حافظ حسین احمد کی جگہ قائم مقام سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حافظ حسین احمد کو پی ڈی ایم کے بیانیے پر تنقید کرنے پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا۔خیال رہے کہ حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں اپوزیشن جماعتوں کے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Back to top button