پاکستان

اپوزیشن اتحاد کا خوف، عمران خان کا نیب کو چوہدری برادران کے متعلق بڑا حکم، وزیراعظم نے حیران کن یوٹرن بھی لے لیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف انویسٹی گیشن عدم شواہد پر بند کی گئی‘ انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری چیئرمین نیب نے دی

اپوزیشن اتحاد کا خوف، قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف ہونے والی انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سات ریفرنسز کی منظوری دے دی۔ نیب اعلامیے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف انویسٹی گیشن عدم شواہد پر بند کی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت علی کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دے دی گئی جبکہ بلوچستان کے سابق وزیر میر صادق عمرانی کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیب اجلاس میں سابق سیکریٹری بلوچستان مقبول احمد کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی اور سابق ضلعی افسر ایف سی بنوں نثار اللہ خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال توسیعی منصوبہ شیر زمان اور دیگر کیخلاف ریفرنس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نیب اجلاس میں ایم این اے عاشق گوپانگ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ سیکریٹری یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ آفتاب احمد اور دیگر افسران کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔

Back to top button