پاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید، 3 زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او ای سی کے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کا بتاناہےکہ بھارتی فوج نے تری بند اور سماہنی گاؤں کی آبادی کو راکٹ اور مارٹرگولوں سےنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا جب کہ 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج نے  بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Back to top button