پاکستان

مہنگی ترین شادی پر کتنا خرچہ ہوا؟”کھوج نیوز” تفصیلات سامنے لے آیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کر لی۔

کھوج ذرائع کے مطابق بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی جسے 120 روز کے لیے بک کیا گیا تھا۔شادی کے انتظامات دیکھنے والی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 95 لاکھ روپے تک دیئے گئے۔شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کی بھی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں نکاح کے لیے مولانا کو مبینہ طورپر 10 لاکھ روپے دیئے گئے۔

Back to top button