پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل فائنل‘ جے یو آئی کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد کے تہلکہ خیز انکشاف نے ہلچل مچا دی

چیلنج کرتا ہوں نوازشریف ہمت کرکے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام لے کر دکھائیں، زیادہ بار نہیں صرف چند بار ہی نام لے کر دکھا دیں

جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل فائنل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ڈیل ہوچکی اب نوازشریف کوئٹہ جیسی تقریر کبھی نہیں کریں گے، چیلنج کرتا ہوں نوازشریف ہمت کرکے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام لے کر دکھائیں، زیادہ بار نہیں صرف چند بار ہی نام لے کر دکھا دیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ سوات میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے نام ہمت کرکے لیں اور کوئٹہ والی تقریر کرکے دکھائیں زیادہ نہیں چند بار ہی نام لیکر دکھائیں، لیکن وہ اب کوئٹہ جلسے جیسی تقریر نہیں کرسکتے کیوں کہ ان کی ڈیل ہوچکی ہے۔

Back to top button