پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور کیوں اور کس کے کہنے پر لگایا؟وزیراعظم عمران خان کڑوا سچ سب کے سامنے لے آئے

لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کیلئے عمر شیخ کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)لاہور لگایاگیا ہے

عمر شیخ کو سی سی پی لاہور کیوں اور کس کے کہنے پر لگایا اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کڑوا سچ سب کے سامنے لے آئے ہیں جس سے تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کیلئے عمر شیخ کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)لاہور لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آکر کئی بار انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایا کہ ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی،اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عمرشیخ نے آتے ہی قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

Back to top button