پاکستان

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے؛عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

Back to top button