پاکستان

کشمور زیادتی کیس: متاثرہ بچی این آئی سی ایچ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج

کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہے۔ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کے مطابق بچی کو ابھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی سے ایک خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں ملزمان نے خاتون اور ان کی 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Back to top button