پاکستان

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان کل سجے گا، تیاریاں مکمل

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان کل سجے گا جس کے لیے سیاسی جماعتوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ انتخابات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے  ضلع کھرمنگ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ۔ 

گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیےانتخابی مہم ختم ہوچکی ہے اور اب 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے انتخابات کل ہوں گے جس میں 7 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے سوا لاکھ سے زائد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

الیکشن میں سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیےگئے ہیں جس کے لیے ملک بھر سے پولیس کی نفری طب کی گئی ہے۔

سندھ پولیس کی نفری سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے جی بی پہنچ گئی ہے اور سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار خدمات انجام دیں گے۔

Back to top button