پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کو سخت مؤقف اختیار کرنے سے باز رہنے کی درخواست‘ اسٹیبلشمنٹ کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے رابطوں کا نتیجہ نکل آیا

نواز شریف کو اتنا سخت موقف نہیں اپنانا چاہیے کیونکہ اس سے معاملات تصادم کی طرف جاسکتے ہیں اور اس سے نقصان پاکستان کا ہی ہوگا

صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے رابطوں کا نتیجہ نکل آیا ہے اور نواز شریف سے سخت مؤقف اختیار کرنے سے باز رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بالواسطہ روابط جاری ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے روابط کیے ہیں۔ انصار عباسی نے سوال اٹھایا کہ آخر پیپلز پارٹی 2 قدم پیچھے کیوں ہوگئی ہے؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان سے رابطہ ہوگیا ہے۔ نواز شریف کو اتنا سخت موقف نہیں اپنانا چاہیے کیونکہ اس سے معاملات تصادم کی طرف جاسکتے ہیں اور اس سے نقصان پاکستان کا ہی ہوگا۔

Back to top button