پاکستانفیچرڈ پوسٹ

راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے ساتھ کون سا عہدہ مانگ رہے ہیں؟ نوازشریف نے انکار کیوں کیا؟ ارشاد بھٹی نے سچائی بتا دی

راحیل شریف صرف بطور آرمی چیف ایکسٹینشن ہی نہیں مانگ رہے تھے بلکہ وہ فیلڈ مارشل اور پتہ نہیں کیا کچھ مانگ رہے تھے

سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے سچائی بتاتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے ساتھ کون سا عہدہ مانگا تھا اور نوازشریف نے انکار کیوں کیا سب کچھ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف صرف ایکسٹینشن ہی نہیں مانگ رہے تھے بلکہ فیلڈ مارشل بھی بننا چاہتے تھے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ راحیل شریف صرف بطور آرمی چیف ایکسٹینشن ہی نہیں مانگ رہے تھے بلکہ وہ فیلڈ مارشل اور پتہ نہیں کیا کچھ مانگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے ایکسٹینشن ضرور مانگی لیکن مریم اس معاملے کو غلط واقعات کے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔ ڈان لیکس تو نواز شریف نے خود کی اور پھر اس پر انکوائری کمیٹی بھی انہوں نے ہی بنائی اور پرویز رشید اور طارق فاطمی کو بھی خود ہی فارغ کیا تھا۔ جب وقت قیام تھا تو وہ سجدے میں گرگئے، دھرنے کے دوران بھی وہ سجدے میں گرے اور مشاہداللہ خان کو فارغ کیا، ڈان لیکس میں بھی سجدے میں گرگئے اور اب وہ حریت پسند بن گئے ہیں۔ یہ 6 وزرائے اعظم کو نکلوانے والا آدمی ہے۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی تصدیق کی کہ راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ان کی ایکسٹینشن کیلئے لابنگ ہورہی تھی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو کہا تھا لیکن ایکسٹینشن نہیں دی گئی۔

Back to top button