پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گلگت بلتستان میں کون سی جماعت حکومت بنائے گی؟ شیخ رشید کی نئی پیش گوئی نے ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

گلگت بلتستان کے الیکشن میں پہلے نمبر پر تحریک انصاف، دوسرے پر پیپلز پارٹی جبکہ مسلم لیگ ن کو دھچکا لگے گا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے حکومت بنانے والی پارٹی کا نام بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے نمبر پر تحریک انصاف، دوسرے پر پیپلز پارٹی جبکہ مسلم لیگ ن کو دھچکا لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے اتریں گے جب گلگت بلتستان کا نتیجہ آنا شروع ہوگا، پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان میں اکثریت حاصل کرلے گی، پاکستان پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن کو دھچکا لگا گا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار فوج نہیں بلکہ پولیس الیکشن میں رول ادا کررہی ہے، ن لیگ کے اندر لوگ اس بیانیے کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے، ن لیگ کے اندر سے 30 جنوری سے پہلے آواز اٹھنے والی ہے۔

Back to top button