پاکستان

مریم نوازکی دیوالی کےموقع پرہندو برادری کا مبارکباد

مریم نوازنے دیوالی کےموقع پراپنےایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی ہندوبرادری کودیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک  پیش کردی گئی ،کھوج نیوزکےمطابق مریم نوازنے دیوالی کےموقع پراپنےایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی ہندوبرادری کودیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں غیرمسلم پاکستانیوں نےقیام پاکستان اورتعمیرپاکستان میں شاندارکردارادا کیا ہےہم اپنےغیرمسلم پاکستانیوں کےحقوق کےتحفظ،ترقی اورخوش حالی پریقین رکھتے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نےغیرمسلم پاکستانیوں کوترقی کےیکساں مواقع دینےکےلئےہمیشہ کام کیا ہے،آئندہ بھی کریں گےدیوالی برائی پراچھائی اوراندھیرے پرروشنی کےغالب آنےکا تہوارہےمعاشرے اوردنیا میں برے ریوں کواچھےرویوں،نفرت کومحبت اورظلم کوامن سےبدلنےکا عہد کریں آئیے محبتوں،امن،ترقی،تعاون اورایک دوسرے کی مدد کےچراغ جلائیں،پاکستان کومضبوط، متحد اورخوش حال بنائیں

Back to top button