پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست‘ وکٹیں اڑنا شروع، کون کون ساتھ چھوڑ گیا نام سامنے آگئے

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے متعدد رہنما پی ٹی آئی میں اڑان بھرنے کو تیار ہیں،ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری پیپلزپارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہاتھوں بڑی شکست اٹھانا پڑ رہی ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے اہم کارکنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آزادکشمیر کے متعدد رہنما پی ٹی آئی میں اڑان بھرنے کو تیار ہیں،ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری امجد جلیل پیپلزپارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب اور سابق وزیر صحت قمر الزمان نے بھی پی ٹی آئی میں جانے کی تیاری پکڑ لی جبکہ لیگی رہنما چودھری عزیز نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ساتھیوں سے مشاورت کی ہے۔

Back to top button