پاکستان

اراکین اسمبلی کرپشن کیسےکرتےہیں؟شبرزیدی بول پڑے

شبرزیدی نےکہا ہےکہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کےذریعےکرپشن کرتےہیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کےسابق چیئرمین شبرزیدی نےکہا ہےکہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کےذریعےکرپشن کرتےہیں۔ سابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نےخاموشی توڑدی اوراپنےکھلےخط میں اپنی ناکامی کی وجوہات بتادیں۔ شبرزیدی نےکہا کہ یہ اراکین اسمبلی ایسی ٹیکس پلاننگ کرتےہیں جووہ نہیں سمجھ سکتے۔ انہوں نےکہا کہ ارب پتی اراکین قومی اسمبلی ان سےکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ شبرزیدی نےمزید کہا کہ ان کی اکنامکس دیگرمعززشخصیات کےمقابلےمیں ناکام رہی،بطورچیئرمین ایف بی آروہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ شبرزیدی نےکہا کہ پاکستان میں تمام ترکرپشن ذاتی حیثیت میں کی جاتی ہے،یہی وجہ ہےکہ پاکستانی ٹیلنٹ بیرون ملک جارہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملک موجودہ حالات میں کبھی بہترنہیں ہوسکتا۔

Back to top button