پاکستان

بلوچستان میں کورونا کےنئےکیسزمیں تیزی آگئی

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کےمطابق ہفتہ کےروزصوبےمیں 754 افراد کےکورونا ٹیسٹ کئے گئے

بلوچستان میں کورونا وائرس کےنئےکیسزمیں تیزی آگئی، 24 گھنٹوں کےدوران گیارہ طالب علموں سمیت کورونا کے65 نئےمریض سامنے آگئے،کورونا میں مبتلا ایک اورمریض کےانتقال کرجانےسےجاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 156ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کےمطابق ہفتہ کےروزصوبےمیں 754 افراد کےکورونا ٹیسٹ کئےگئے،ان ٹیسٹ کےنتیجےمیں صوبےکے 5 اضلاع سے 65 نئے کیسزسامنےآگئے،جس کےبعد صوبےمیں ابتک کورونا وائرس سےمتاثرہونےوالوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 393 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کےدوران کورونا میں مبتلا 16 مریضوں کےصحت یاب ہونےکےبعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 817 ہوگئی، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 420 ہے جبکہ 243 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

Back to top button