پاکستان

ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعداد 26 ہزارسےتجاوزکرگئی

تازہ اعداد وشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 443 نئےکیسزرپورٹ ہوئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ اعداد وشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 443 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسزکی تعداد 3  لاکھ 56 ہزار 904 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 538 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 141 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 738 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 993، خیبرپختونخوا 41 ہزار 990 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 994، بلوچستان میں 16 ہزار 393 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 349 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 447 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Back to top button