پاکستان

ن لیگ کوجھٹکا،سابق ایم این اے کرپشن پرگرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی غفارڈوگرکوکرپشن اوراختیارات کےناجائزاستعمال کے الزام میں گرفتارکرلیا

اینٹی کرپشن پولیس نےمسلم لیگ (ن) کےسابق رکن قومی اسمبلی غفارڈوگرکوکرپشن اوراختیارات کےناجائزاستعمال کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ کھوج نیوزکےمطابق ملتان میں اینٹی کرپشن پولیس نےمسلم لیگ (ن) کےرہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی غفارڈوگرکوگرفتارکرلیا ہے۔ غفار ڈوگرکوعلی الصبح ان کےگھرسےگرفتارکیا گیا۔ ذرائع اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہےکہ غفارڈوگرکےخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سےکرپشن اوراختیارات کےناجائزاستعمال کا ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔ غفارڈوگرکوگرفتارکرنےکےبعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Back to top button