پاکستان

حکومت کا شریف فیملی اورترین خاندان کےخلاف تہلکہ خیزاقدام

ایف آئی اے نےچینی اورمنی لانڈرنگ کیس میں جہانگیرترین،علی ترین،حمزہ شہبازاورسلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے نےچینی اورمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےدوران رہنما پی ٹی آئی جہانگیرترین اوران کےبیٹےعلی ترین،رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہبازاورسلیمان شہبازکےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،ایف آئی اے ذرائع کےمطابق مقدمےمیں امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اورفراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں ایف آئی اے کےمطابق چاروں ملزمان کےخلاف ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ علی ترین،جہانگیرترین،حمزہ شہبازسلیمان شہبازکےخلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Back to top button