پاکستان

گلگت بلتستان:پولنگ کا ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

قانون سازاسمبلی کےانتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اوراب ووٹوں کی گنتی جاری ہے

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کےانتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اوراب ووٹوں کی گنتی جاری ہےجس کےساتھ ہی غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آنےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کےبیشترعلاقوں بارش اوربرفباری کےباعث شدید سردی ہےلیکن سیاسی گرمی نقطہ عروج پرہے۔ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کےلیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجےشروع ہواجو شام 5 بجےتک پرامن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔

انتخابات میں تحریک انصاف،مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں  میدان میں ہیں تاہم پی ٹی آئی،(ن) لیگ اورپی پی میں کاٹنےکا مقابلہ ہوا جب کہ آزاد امیدواربھی اپنی قسمت آزما رہےہیں۔ گلگت بلتستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد  7 لاکھ 45 ہزار 361 ہےجن میں مرد ووٹرزکی تعداد 4 لاکھ 53 ہزاراورخواتین ووٹرزکی تعداد 3 لاکھ 40 ہزارہے۔ خواتین ووٹرزنےبڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں