پاکستان

ناران میں برف باری،سیاح اورگاڑیاں پھنس گئیں

سیاحتی مقام ناران میں برفباری کا سلسلہ بدستورجاری ہے،وہاں اب تک 2 فٹ برف پڑچکی ہے

سیاحتی مقام ناران میں برفباری کا سلسلہ بدستورجاری ہے،وہاں اب تک 2 فٹ برف پڑچکی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کےمطابق برف باری کےباعث سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےمطابق برف باری سےناران میں پھنسی سیاحوں کی 23 گاڑیاں نکال لیں۔ محمد آصف کےمطابق ناران میں برف سےڈھکی سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری ہے، انھوں نےسیاحوں سےگزارش کی کہ وہ سلائیڈنگ ایریازسےدوررہیں۔ ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نےسیاحوں کوتجویزدی کہ وہ برف باری میں اپنی گاڑیوں کےٹائروں کےساتھ چین کا استعمال کریں۔

Back to top button