پاکستان

"ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش”۔۔۔کورونا کا شکار عامر لیاقت حسین اسپتال داخل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث اسپتال  میں داخل ہو گئے۔

عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اب عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اسپتال کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔عامر لیاقت حسین نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ ‘ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش، کیونکہ میں کورونا سے، لڑ نہیں رہا ہوں پناہ مانگ رہا ہوں’۔

متعلقہ خبریں