پاکستان

"اونٹ کے منہ میں زیرہ”۔۔۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Back to top button