پاکستان

ایٹمی جنگ خود کشی ہے لیکن۔۔۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو اور معاشی خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی جائے۔

 شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ بھارتی اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا۔ بھارت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کروا رہا ہے، بھارت سی پیک کو سبوتاز کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نے بھارت کے عزائم کو سمجھنا بھی ہے اور انہیں ناکام بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت گلگت بلتستان میں بھی حالات خراب کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے فی الفور پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے لیے ٹوئٹ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایٹمی جنگ خودکشی ہے، لیکن ہندوستان پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتا ہے، پوری دنیا ہماری صلاحیتیں جانتی ہے۔

Back to top button