پاکستان

ہمسایہ درندہ بن گیا؛لاہور میں 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

 لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اس کے ہمسائے نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔

بچی کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز بعد اس کی لاش گلی میں کوڑے پھینکنے والی جگہ سے برآمد ہوئی، بچی بازار سے سودا لینے گئی تھی جس کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ملزم ندیم مقتول بچی کا دور کا رشتہ دار اور ایک بچے کا باپ ہے، وہ لواحقین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، شک گزرنے پر پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے بچی کی چپل برآمد ہوئی۔

بچی کی والدہ قوت گویائی سے محروم ہیں اور والد محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں، لواحقین نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 

Back to top button