پاکستان

مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع

مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برفباری کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

موسم سرما کی پہلی برفباری سے جہاں علاقہ مکین لطف اندوز ہو رہے ہیں تو وہیں موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ سردی سے محفوظ رہنے کے لیے علاقہ مکین گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ قہوے کا استعمال کر رہے ہیں۔ لوگ سردی میں خشک میوہ جات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

Back to top button