پاکستان

گلگت،بلتستان الیکشن 2018 کا ایکشن ری پلےتھا،طلال چوہدری برس پڑے

نون لیگی رہنما نےمیڈیا ٹاک کرتےہوئےکہا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن 2018ء کےالیکشن کا ری پلے ہے

نون لیگی رہنما طلال چودھری نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کرتےہوئےکہا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن 2018ء کےالیکشن کا ری پلے ہے پولنگ ڈے پردھاندلی کی اورلوگ خریدے گئےہماری تحریک عمران خان کوہٹانےکےلئےنہیں بلکہ اس سسٹم سےاس روح کونکالنا ہےجو ووٹ سےحکومت نہیں بننےدیتی وہ روح موجود ہےجواگرووٹ سےحکومت بن بھی جائےتواسےچلنےنہیں دیتےپاکستان میں کٹھ پتلیاں بٹھائیں گے تو کشمیر کا یہی حال ہوگا ہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ حکومت ختم کرنے والی روح ہےاگرعمران کوبدلنا ہوتوکوئی مسئلہ نہیں جو سچ نوازشریف نے بولا گوجرانوالہ کے بعد تمام جلسوں میں انکا بیان دہرایا گیا پہاڑجیسا سچ نوازشریف ہی بول سکتاہے خوف یہی ہے سیاسی طورپراب بچےگا وہی جونوازشریف کےپیچھےکھڑے ہوگا۔

طلال چوہدری نے مذید کہا کہ لاہورکے جلسے کی اجازت کٹھ پتلیوں سے برداشت نہیں ہوپا رہی، اینٹی کرپشن کے گوہر نفیس اپنا چہرہ سیاہ نہ کریں سربراہ اینٹی کرپشن جاوید اقبال والا کردار ادا نہ کریں لاہورکا جلسہ ہرصورت ہوگا خواہ لاشوں سے گزرنا ہی پڑجائےاگر قاضی فائز عیسی کے فیصلوں پر عمل ہوتا تو آج فیض آباد کا دوبارہ دھرنا نہ ہوتا جو مذہب کے نام پرکھڑا کرتے رہےجوتے اور سیاسی پھینکتے رہے اب وہ بھگتیں اب ایسا دوبارہ نہ کریں پاکستان میں ایسی غداری مذہب کو اشتعال دے کر مفادات پورے کئے گیے فیض آباد کا دھرنا مکافات عمل جنہوں ہزارہزارروپے بانٹے ان کےلئے سبق ہے۔

Back to top button