پاکستان

شہبازشریف کوپھرجیل سےباہرلایا گیا مگرکیوں؟

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کوطبی معائنےکےلیےلاہورکےجنرل اسپتال منتقل کردیا گیا

مسلم لیگ نون کےصدراورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف کوطبی معائنےکےلیےلاہورکےجنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق مسلم لیگ نون کےصدراورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف کوسخت سیکورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں لاہورکی احتساب عدایت میں نیب حراست میں نون لیگ کےصدرمیاں شہبازشریف کوسہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ احتساب عدالت لاہورکےایڈمن جج جواد الحسن نےدرخواست کی سماعت کرتےہوئےفیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نےشہبازشریف کوقانون کےمطابق سہولتیں فراہم کرنےکا حکم دیتےہوئےکہا کہ اپوزیشن لیڈرکی میڈیکل ہسٹری کےمطابق انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں۔ عدالت نےشہبازشریف کومیٹریس،کرسی،گھرکا کھانا اوردیگرسہولتیں فراہم کرنےکا حکم بھی دیا۔

Back to top button