پاکستان

عاصم سلیم باجوہ کا محکمہ سی پیک اتھارٹی ختم کر دیا گیا، عہدہ کی مدت بھی ختم، وفاقی وزیر اسد عمر کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

عاصم سلیم باجوہ کی اتھارٹی کی مدت ختم ہو گئی ہے لیکن وہ آج بھی میرے لیے بہت کارآمد ثابت ہو رہے ہیں

وفاقی وزیر اسد عمر نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی اتھارٹی کی مدت ختم ہوگئی‘ان کو کوئی معاوضہ نہیں مل رہا اور نہ ہی وہ کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے سی پیک اتھارٹی کا بل پاس ہوتے ہی عاصم سلیم باجوہ ہی میری چوائس ہوں گے۔اسد عمر نے کہا کہ کہ عاصم سلیم باجوہ کی اتھارٹی کی مدت ختم ہو گئی ہے لیکن وہ آج بھی میرے لیے بہت کارآمد ثابت ہو رہے ہیں۔میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں جس طرح وہ آج بھی ہماری مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی کارکردگی کی بنیاد پر عاصم سلیم باجوہ ایک نہایت عمدہ امیدوار ثابت ہوئے ہیں۔

Back to top button