پاکستان

پلاٹ خالی کروانے کے حوالے سے عمران خان کا جھوٹ پکڑا گیا‘ صحافی اور وزیراعظم کے بہنوئی نے حقیقت کو بے نقاب کر رکھ دیا

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ پولیس کا کیس نہیں ہے بلکہ اس حوالے سے عدالت کا اسٹے یعقوب کھوکھر کے پاس موجود ہے

وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے الزام عائد کیا ہے کہ پلاٹ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ بولاہے۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ پولیس کا کیس نہیں ہے بلکہ اس حوالے سے عدالت کا اسٹے یعقوب کھوکھر کے پاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ پلاٹ پر پولیس نے زبردستی کارروائی کرتے ہوئے اس کو خالی کروالیا، اس وقت ذوالفقار حمید سی سی پی او لاہور تھے، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ بولا ہے اور میں حیران ہوں کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ان کے پاس معلومات نہیں ہیں یا شاید انہیں معلومات ہی غلط دی گئی ہے، پولیس کا استعمال وہ نہیں کرسکتے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایسا کیا، آئی جی نے انہیں غیر قانونی طور پر پلاٹ لے کردیا۔

حفیظ اللہ نیازی کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کا لاہور کی ایک سوسائٹی میں پلاٹ تھا، جو کسی یعقوب کھوکھر کی زمین پر بنائی گئی سوسائٹی میں تھا، جس کے بدلے ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں پلاٹ دیے جائیں گے لیکن انتظامیہ نے انہیں پلاٹ نہ دیے، جس کی بنا پر انہوں نے عدالت سے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

Back to top button