پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، نیا لاڈلہ کون ہوگا؟ حیران کن کردار منظر عام پر آگیا

پنجاب حکومت، جو عمران خان کے چہیتے عثمان بزدار چلا رہے ہیں، جنہیں انہوں نے ہی وسیم اکرم پلس کا نام دیاان کو تبدیل کیا جا رہا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا ہے اور اب نیا لاڈلہ کون ہوگا اس حوالے سے حیران کن کردار منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر وزیراعظم کے کہنے کے باوجود پنجاب حکومت، جو عمران خان کے چہیتے عثمان بزدار چلا رہے ہیں، جنہیں انہوں نے ہی وسیم اکرم پلس کا نام دیا، اِس قابل نہیں کہ دو سال تک وزیراعظم کے کہنے کے باوجود ان کے بہنوئی کی زمین کا قبضہ نہ چھڑا سکے تو پھر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عام پاکستانیوں کا کیا حال ہوگا؟ اگر لاکھوں میں نہیں تو ہزاروں میں ایسے کیس صرف صوبہ پنجاب میں ہوں گے جہاں قبضہ گروپوں نے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوگا لیکن ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ چلیں اچھا ہوا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ صاحب نے آتے ہی وزیراعظم کے بہنوئی کی زمین کا قبضہ چھڑوا دیا لیکن کیا وزیراعظم نے عمر شیخ صاحب سے پوچھا کہ یہ مہربانی صرف وزیراعظم کے بہنوئی کے ساتھ کی گئی یا لاہور میں عام لوگوں کی زمینوں کو بھی قبضہ مافیا سے چھڑوا دیا گیا؟ چلیں سو فیصد نہیں تو کم از کم پچاس فیصد تو قبضے چھڑوا ہی دیے گئے ہوں گے۔

Back to top button