پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کا الیکشن ہروانے میں کس کا کردار تھا؟ بڑا انکشاف کر دیا گیا‘ قومی سیاست میں نئی ہلچل نے تہلکہ مچا دیا

حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے دور حکومت میں نہ پارٹی کی تنظیم سازی کی اور نہ ہی گلگت کے لوگوں کے لیے کچھ کیا ہے

مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کا الیکشن ہروانے میں سب سے زیادہ اہم کردار عوام کا ہے اور عوام نے ہی پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروایا ہے۔

سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں مسلم لیگ ن کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ ن لیگ کے سابق وزیر اعلی نے گلگت کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان اور لیگی رہنما حافظ حفیظ الرحمان کہتے ہیں ہم نے گلگت بلتستان کے نتائج مسترد کردیے ہیں لیکن حقیقت میں مسلم لیگ ن کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ حافظ حفیظ الرحمان خود ہیں۔ حافظ حفیظ الرحمان کے بارے میں مسلم لیگ چھوڑ کر جانے والے اور جو مسلم لیگ میں ابھی بھی ہیں۔

لیگی رہنماں کا کہنا ہے کہ حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے دور حکومت میں نہ پارٹی کی تنظیم سازی کی اور نہ ہی گلگت کے لوگوں کے لیے کچھ کیا ہے۔ ان کی اپنی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی کے لوگ ان کو دوبارہ منتخب کرتے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو نو حلقوں میں برتری حاصل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی چار اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب، الیکشن امتحان میں ن لیگ کے صرف دو امیدوار پاس قرار پائے۔

گلگت بلتستان الیکشن کے 23 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف 9، آزاد امیدوار 7 نشستوں پر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور مسلم لیگ ن 2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے پیش نظر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول اور مریم نواز نے بھرپور انتخابی مہم چلائی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی امین گنڈاپور،زلفی بخاری اور مراد سعید انتخابی مہم میں پیش پیش رہے۔

Back to top button