پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات: 22 حلقوں کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی سب سے آگے

گلگت بلتستان کی 22 نشستوں کے غیرسرکاری اورغیر حتمی نتائج سامنےآگئے جن کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 8 پر تحریک انصاف اور 3 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے 2 اور  جے یو آئی (ف) اور ایم ڈبلیو ایم کاایک ایک امیدوار فتح اپنے نام کرسکا۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 23 میں سے 22 نتائج سامنے آگئے ہیں اور ایک حلقے جی بی اے 18 دیامر 4 کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔

یر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

Back to top button