پاکستان

روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آلودہ ذرّات کی مقدار 184پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں کابل دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کابل میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 180 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے جبکہ ریاض میں آلودہ ذرات کی مقدار178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کا شہر نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا جبکہ لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر تھا۔

Back to top button