پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ڈی ایم کو کون سے ریاستی ادارے کی حمایت مل گئی، عمران خان حکومت کی بنیادیں ہلا دینے والی خبر عوام کے سامنے آگئی

چوہدریوں کی ناراضی تاحال برقرار ہے اور انہوں نے خان صاحب کا نمک کھانے سے انکار کردیا شاید وہ باربار کسی اور کا نمک کھانے کو تیار نہیں

پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈیم ایم) کو کون سے ریاستی ادارے کی حمایت مل گئی، عمران خان حکومت کی بنیادیں ہلا دینے والی خبر عوام کے سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بظاہر عمران خان ایک طاقتور وزیراعظم نظر آرہے ہیں۔ ریاستی ادارے بھی یہ اعلان کررہے ہیں کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہیں مگر حال ہی میں خلاف توقع ہونے والا ظہرانہ اس طرف اشارہ تھا کہ سب اچھا نہیں ہے۔ اتحادیوں کے تیور ٹھیک نہیں لگ رہے گو کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں مگر کسی اصول پر نہیں، کسی کے کہنے پر۔گجرات کے چوہدریوں کی ناراضی تاحال برقرار ہے اور انہوں نے خان صاحب کا نمک کھانے سے انکار کردیا شاید وہ باربار کسی اور کا نمک کھانے کو تیار نہیں۔ رہی بات متحدہ قومی موومنٹ کی تو وہ ڈھائی سال میں کوئی ایک سیاسی مطالبہ منوانے میں ناکام رہی، ان کی ڈور بھی کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ جب بھی وہ کوئی ناراضی کا اظہار کرتے ہیں تو ڈور کھینچ لی جاتی ہے۔

Back to top button