پاکستانفیچرڈ پوسٹ

میرے پلاٹ پر سے قبضہ نہیں چھڑوایا جا سکا، بہنوائی نے وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا، سب کچھ کھول کر رکھ دیا

وہ باقی پلاٹوں کا قبضہ بھی چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ ملنے کے بعد عدالت سے پھر حکم امتناعی دے دیاگیا

وزیر اعظم کے بہنوئی عبدالاحد نے عمران خان کے جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ میرے پلاٹ سے قبضہ ابھی تک نہیں چھڑوایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق عبد الاحد کا کہنا تھا کہ میرے پلاٹ کا قبضہ اب تک نہیں چھڑایا جاسکا،یوسف جو کہ میرے ساتھ والے پلاٹ کا مالک تھا اس کے قتل کے بعد انہیں بھی دھمکیاں دی گئیں اور کہاگیا کہ یہ خطرناک لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ باقی پلاٹوں کا قبضہ بھی چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ ملنے کے بعد عدالت سے پھر حکم امتناعی دے دیاگیا، ابھی تک پلاٹ ان کے نام نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ "ایک آدمی نے پولیس کو ڈرا دیا اور پولیس نے کام شروع کردیا، اس طرح کا کوئی بندہ آپ کو آئی جی نہیں مل رہا، یعنی جب تک پولیس کے اندر احتساب کا خوف نہیں ہوگا، وہ کام نہیں کرے گی "؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ "میں آپ سب کو بتاؤں کہ سی سی پی او کی تبدیلی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ میرے بہنوئی کے پلاٹ پر پی آئی اے سوسائٹی میں پانچ سال سے قبضہ تھا، ہماری حکومت آئی تو اس نے کہاکہ آپ کی حکومت ہے، قبضہ تو چھڑوا دو، وہ قبضہ گروپ تھا، ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا،، جوبھی آئے، یہی کہے کہ ہورہاہے جی ہورہاہے، کچھ نہیں ہورہاہوتاتھا”۔

Back to top button