پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف اور آصف زرداری میں ایک بار پھر رابطوں کا انکشاف‘ مستقبل کے سیاسی منظر نامہ کی منصوبہ بندی پر عملد رآمد کی تیاریاں مکمل

دونوں رہنماؤں کے درمیان گلگت میں ہونے والی حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے طویل تبادلہ خیال ہوا

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مستقبل کے سیاسی منظر نامہ کی منصوبہ بندی پر عملدر آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاست کے دو بڑے کھلاڑیوں کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ پیر کی شب ہوا۔پیپلز پارٹی زرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گلگت میں ہونے والی حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے طویل تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اٹھایا جائے اور غیر جمہوری اقدامات اور طاقت کے بل بوتے پر کیے جانے والے فیصلوں کو روکنے کے لیے پی ڈی ایم کو زیادہ فعال اور سرگرم کیا جائے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج مسترد کر چکے ہیں۔

Back to top button