پاکستان

ن لیگی کارکنان کو بڑا صدمہ لگ گیا، نوازشریف کی طبیعت ناساز‘ اسپتال داخل، ڈاکٹروں نے علاج و معالجہ کے لئے سر جوڑ لئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جس پر ن لیگی کارکنان کو بڑا صدمہ لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ نواز شریف کا اسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف گردے کی تکلیف کے سبب بہترمحسوس نہیں کررہے تھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں نواز شریف کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی کہ ان کے والد کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک اسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔

متعلقہ خبریں