پاکستان

کاروباری حضرات کیلئے بُری خبر، ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے کیلئے تیار‘ سٹاک مارکیٹ کے پوائنٹس میں اضافہ، سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

ڈالر کی قدر میں 13پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا

کاروباری حضرات کیلئے ایک بُری خبر اور ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے کیلئے تیار جبکہ سٹاک مارکیٹ کے پوائنٹس میں اضافہ اور سونے کی قیمت میں حیران کن کمی سامنے آئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 158روپے 30 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 5 پیسے کم ہوکر 158 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قدر 171 روپیکم ہوکر 96 ہزار 322 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر4 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 888 ڈالر ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر 147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 652 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور حصص بازار میں آج 15 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب 47 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18ارب روپے اضافے سے 7ہزار 470 ارب روپے ہے۔

Back to top button