پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کتنے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا گیا؟ اہم خبر

گندائے پولنگ اسٹیشن میں 908 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جہاں 22 نومبر کو پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی

گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے حلقہ جی بی اے کے 21 غذر 3 کے پولنگ سٹیشن میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جی بی اے 21غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 22 نومبرکو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن میں 908 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جہاں 22 نومبر کو پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

خیال رہے کہ گندائے پولنگ اسٹیشن میں 15 نومبر کی شام شرپسند بیلٹ باکس لے گئے تھے جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا اورپولنگ باکس قبضے میں لیکرمقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی21 غذر3 سے ن لیگ کے امیدوار غلام محمد4609 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3686 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Back to top button