پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 37 اموات، 2208 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2208 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7230 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 63380 تک جا پہنچے ہیں۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 954 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Back to top button