پاکستان

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندورنی کہانی منظر عام ہر،عثمان بزدار نے وزرا کو جھاڑ پلا دی

 پنجاب کابینہ کے دوسرے روزکے اجلاس کی ا ندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کھوج ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر مراد راس اور انصر مجید کو جھاڑ پلادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں وزرا کی سرزنش کرتے ہوئےکہا کہ سیکرٹری کے تبادلے کا معاملہ ایسا نہیں جسے کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے، لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہےہیں، سب جانتا ہوں ، اب وزیر اعلی ٰبن کر دکھاؤں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مراد راس اور انصر مجید کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل ہونے والے سیکرٹری کورس پر جا رہے ہیں ،یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کابینہ اجلاس میں اٹھایاجائے ،یہ بات آپ مجھ سے اکیلے میں بھی کرسکتےتھے۔

دوسری جانب عنصر مجید نیازی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے محکمے کے معاملات سے براہ راست وزیراعظم کو آگاہ کیا کریں گے۔

Back to top button